شاہ پور اور کیرنی سیکٹرو ں میں شدیدگولہ باری

0
0

طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا
ناظم علی خان

پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے شاہپور اور کیرنی سیکٹرو ں میں پا کستا نی افو اج نے جنگ بندی معاہد ے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کو نشانہ بنا یا جس کا بھا رتی افو اج نے بھر جو اب دیا ۔ پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے سر حدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ لوگوںنے اس دوران کہا کہ مورٹار کے گولےوں کی آواز دو ر دور تک سنا ئی دے رہی ہے جس کی وجہ سے رہا ئشی علاقو ں کو خوف و ہراس کا ما حول پیدا ہو گیا ہے ۔پو لیس ذرائع نے بتا یا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرو ں میں ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ انہو ں نے مز ید بتا یا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ تا ہم گو لہ با ری سے کسی بھی جانی اور مالی نقصا ن کی کو ئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بھا ری گولہ با ری جا ری ہے ۔ انہو ں نے لو گو ں سے اپیل کی ہے کہ گو لہ با ری کے دور اپنے گھرو ں کے اندر رہیں اور با ہر نہ نکلیں۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستانی فوج کے مابین 2003میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ سرحدوں پر امن و امان قائم کرنے کےلئے دونوں جانب گولیوں کا تبادلہ بند کیاگیا تھا۔ تاہم گز شتہ کئی عر صے سے لا ئن اف کنٹر ول پونچھ میں پا کستان کی جانب سے لگا تا فو جی چوکیو ں اور رہا ئشی علاقو ں کا نشانہ بنا کر گو لہ با ری کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر سر حدی علاقو ں میں عوام کو جانی اور مالی نقصان اُ ٹھا نا پڑ تا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا