شوپیاں میں 18 گھنٹے طویل تصادم 3 جنگجوئوں کی ہلاکت پر ختم، ایک فوجی افسر سمیت 3 افراد زخمی

0
0

سری نگر، 29 اپریل (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے میلہورہ زینہ پورہ علاقے میں منگل کی سہہ پہر کو شروع ہونے والی جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم آرائی بدھ کی دوپہر کو 3 جنگجوؤں کی ہلاکت اور ایک افسر سمیت دو فوجی اہلکاروں اور ایک خاتون کے زخمی ہونے پر اختتام پذیر ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے میلہورہ علاقے میں منگل کی سہہ پہر کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والی تصادم آرائی میں تین جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی افسر، ایک فوجی جوان اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمی خاتون جس کی شناخت شہنازہ بانو کے بطور ہوئی ہے، کو علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا