دس دنوں میں 15 جنگجو ہلاک، ایک گرفتار

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍وادی کشمیر میں گذشتہ دس دنوں کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین چھ الگ الگ تصادم آرائیوں میں 15 جنگجو ہلاک جبکہ ایک جنگجو کے علاوہ جنگجوؤں کے کئی بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں ماہ رواں کی 18 تاریخ کو جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کے لوور منڈا علاقے میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر 27 اپریل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک جھڑپ کے دوران 3 جنگجو ہلاک ہوئے۔ طرفین کے درمیان یہ جھڑپ اس وقت چھڑ گئی جب جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ہی ضلع کولگام کے استھل علاقے میں 26 اپریل کو ایک تصادم آرائی کے دوران جنگجوؤں کا ایک حمایتی مارا گیا۔ قبل ازیں کہا گیا تھا کہ اس تصادم آرائی کے دوران چار جنگجو مارے گئے ہیں تاہم پولیس نے بعد ازیں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس تصادم میں جنگجوؤں کا ایک حمایتی مارا گیا جبکہ باقی جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں 25 اپریل کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک خونین جھڑپ ہوئی جس میں 2 جنگجو اور ان کا ایک حمایتی ہلاک ہوا۔ضلع کولگام میں ایک پولیس اہلکار کو اغوا کئے جانے کے کچھ ہی گھنٹے بعد 24 اپریل کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی ہوئی جس میں 2 جنگجو ہلاک ہوئے اور اسی روز نہامہ کولگام سے حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ شاکر علائی نامی ایک جنگجو کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چاڈروہ کے ڈونی وری علاقے میں 23 اپریل کو جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر گرینیڈ داغا تاہم اس گرینیڈ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم جنگجوؤں نے ایک پولیس اہلکار کو اپنی ہی رہائش گاہ سے اغوا کیا تاہم اس کو بعد ازاں رہا کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے ملہورہ علاقے میں 22 اپریل کو دوران آپریشن سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا جس میں 4 جنگجو از جان ہوگئے۔شوپیاں کے ہی کیگان علاقے میں 17 اپریل کو محاصرے کے دوران جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ چھڑ گئی جو 2 جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا