شاہی دربارسے جُزوی دربارتک!

0
0

دربار مو دفاتر 4 مئی کو جزوی طور پر سرینگر میں کھلیں گے، سڑکوں اور عمارتوں کو سجانے کا کام شروع
یواین آئی

سرینگر؍؍کورونا قہر کے بیچ سری نگر میں ششماہی دربار مو دفاتر جزوی طور پر کھولے جانے کے پیش نظر سول سکریٹریٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر حسب روایت رنگ و روغن کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا کے کہ سری نگر میں 4 مئی سے سول سکریٹریٹ جزوی طور پر کھل جائے گا تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر امسال پہلی بار دونوں صوبوں جموں اور کشمیر میں بہ یک وقت دربار مو دفاتر کھلے رہیں گے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ ڈیڑھ صدی سے  یہ روایت چلی آرہی ہے کہ دربار مو دفاتر بشمول سکریٹریٹ سردیوں میں جموں میں کھلے رہتے ہیں جبکہ گرمیوں میں کشمیر میں کام کرتے ہیں۔ادھر جموں وکشمیر انتظامیہ نے دربار ملازمین کو جموں سے کشمیر لانے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے جس کے لئے سٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیاں استعمال میں لائی جارہی ہیں۔سری نگر میں دربار مو دفاتر کھولے جانے کے پیش نظر منگل کی صبح سکریٹریٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر رنگ و روغن کے کام میں مزدوروں کو مصروف دیکھا گیا۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار کے مطابق دربار مو ملازمین کے استقبال کے لئے حسب روایت سکریٹریٹ کی طرف جانے والے جہانگیر چوک فلائی اوور کو بھی سجایا جارہا ہے اور دوسری پگڈنڈیوں اور پٹریوں کو بھی سجانے اور سنوارنے کا کام شروع ہوگیا ہے۔سکریٹریٹ کے اندر بھی مرمتی کام کے علاوہ پارکوں کو سنوارا جارہا ہے جبکہ جن سرکاری کوارٹروں میں بیرون وادی کے اعلیٰ سرکاری ملازمین اقامت پذیر ہوتے ہیں ان کی ضروری مرمت کی جارہی ہے۔دریں اثنا لوگوں کا مطالبہ ہے حکومت وادی میں سماجی دوری کو یقینی بناتے ہوئے تعمیراتی کام خاص کر سڑکوں کی مرمت اور ان پر میگڈم بچھانے کا کام شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے شہر و دیہات کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے اور ان پر مرمتی کام شروع کرنے کے لئے یہ بہترین موقع ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بند ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا