ڈی آئی پی آر اور ڈی ایس ای کے کے مشترکہ تعاون اور اشتراک سے کووِڈوَبا کے پیش نظر لاکھوں طلباء کو ٹیلی کلاسز سے استفادہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍طلباء کو اُن کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے ایک حصے کے طور پر ڈائریکٹوریٹ آف اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر) کے تکنیکی اور بنیادی ڈھانچے کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے کووِڈ 19کے پیش نظر جموں وکشمیر کے لاکھوں طلباء کو سکولوں کے بند ہونے کے باوجود تعلیمی سہولیات سے مستفید کیا ۔یہ پروگرام جسے 25؍مارچ 2020ء سے آغاز کیا گیا اور اب تک کے لاک ڈاون مدت کے دوران جاری رکھا گیاکی بدولت ساتویں جماعت سے دسویں جماعت کے نصاب میں سے ٹرم۔I پڑھانے کے لئے ٹیلی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ۔ اِن اقدامات کی بدولت عالمی سطح پر وباکے پیش نظر طلباء کو اُن کی تعلیمی سرگرمیو ںمیں نقصان نہ ہونے دیا گیا۔آدھے گھنٹے کی مدت کے ٹیلی کلاسز ڈی ڈی کاشر پر کسی خاص مضمون پر روزانہ ساڑھے پانچ شام نشر کئے جاتے ہیں اور اگلے دِن چار بجے شام یہی پروگرام دوبار نشر ہوتا ہے ۔ہر دِن ایک نیا لیکچر نشر کیا جاتا ہے جسے مکمل ہونے کے لئے کئی بار دو لیکچروں پر توسیع دی جاتی ہے۔ان کلاسوں کے انعقاد کے لئے سرکاری سکولوں کے ماہر اساتذہ تعینات کئے گئے ہیں اور ریکارڈنگ ڈی آئی پی آر کے سٹیڈیو میں عمل میںلائی جاتی ہے ۔ محکمہ اطلاعات ان پروگراموں کو ماہر عملے کے تعاون سے مزید دلکش اور مفید بنانے کا عمل جارے رکھے ہوئے ہیں۔ان لیکچروں میں کووِڈ۔19کے پھیلائو کے روکنے سے متعلق بیداری کے اہم احتیاطی تدابیر بھی شامل کئے جاتے ہیں۔محکمہ اطلاعات اور محکمہ تعلیم کی طرف سے شروع کی گئی اِن کاوشوں کی طلباء اور والدین نے بڑے پیمانے پر سراہنا کی ہے۔