سیول سو سائٹی مینڈھر کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے دونوں

0
0

وزراءکو بنیادی ممبر شپ سے ہٹانے کا مطالبہ
ناظم علی خان
مینڈھر //سیول سوسائٹی مینڈھر کے اراکین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بی جے پی ان دونوں وزراءجن کو منسٹری سے ہٹایا گیا ہے ان کو بیسک ممبر شیپ سے بھی خارج کیا جائے ۔تاکہ آصفہ کو انصاف مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ان وزیروں کو شرم نہیں آئی کہ ایک ننھی منھی بچی جس کو اغوا کرکے عصمت دری اور قتل کیا گیا۔ اس کے ملزمان کو بچانے کے لئے ایک احتجاج میں حصہ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو فوری طور ممبر شیپ سے خارج کیا جائے تاکہ یہ لوگ عام آدمی کی طرح علاقہ میں گھومے۔انھوں نے آنریبل سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ ان وکلاءحضرات کے لائسنس بھی خارج کئے جائیں جنھوں نے ملزمان کو بچانے کے لئے کئی خربے استعمال کئے ان کا کہنا تھا کہ جموں بار ایسویشن کے صدر بی ایس سلاتھیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس نے گذشتہ دنوں یہ کہا تھا کہ روہنگیامسلمانوں کو اگر جموں بدر نہ کیا گیا تو ہم خود گن اٹھا کر ان کو جموں بدر کریں گے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ لوگ جموں کے اندر فرقہ وارانہ فصادات کو ہوا دے رہے ہیں کیونکہ وکلاءکا کام ہے۔ ہر آدمی کو انصاف دلانا لیکن یہ لوگ انصاف کے بدلے فسادات کو ہوا دے رہے ہیں سیول سوسائٹی کے اراکین نے حکومت سے اپیل کی ہے فسٹ ٹریک کے ذریعے معاملہ کو فوری طور حل کروا کر ان ملزمان کو پھانسی کے تخطے پر لٹکایا جائے ،جنھوں نے آصفہ کی عصمت دری کے بعد قتل کرکے ایک جنگل میں پھینک دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو فوری طور نوکری سے بر طرف کیا جائے تاکہ اس کے بعد کوئی بھی آدمی اس قسم کی غلطی نہ کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور معاملہ کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرے تاکہ ریاست کے حالات خراب نہ ہوں۔انھوں نے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی سرہانا کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اس وقت تک اس معاملہ میں اہم رول ادا کرتے ہوئے سی بی آئی انکوائری سے انکار بھی کیا، اور ان دو وزرا کو بھی وزرات سے بر طرف کیا جنھوں نے ملزمان کے حق میں ہندو ایکتا ریلی میں شرکت کی۔انھوں نے محبوبہ مفتی سے مخاطب ہو کر کہا کہ فوری طور ایک بل پاس کرکے ان لوگوں کو سزائے موت کے گھاٹ اتارا جائے لیکن یہ سب کچھ جب تک عدالت طے کرتی اس سے قبل ان پولیس اہلکاروں کو نوکری سے بر طرف کیا جائے اور بار ایسوسیشن جموں کے صدر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے جس نے ملزمان کو بچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا