سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑ نے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پیر کو ایک دن کے بعد اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی نقل وحمل کے لئے کھلی۔
بتادیں کہ اتوار کے روز شاہراہ پر صرف سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں، جن میں دربارمو ملازمین سوار تھے، کو ہی چلنے کی اجازت تھی۔
دریں اثنا قریب ساڑھے چار سو کلومیٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ پر اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کی آمد ورفت حسب معمول جاری ہے۔