صحتیاب کورونا مریض وائرس کی زد سے محفوظ نہیں:ڈبلیو ایچ او

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) نے اس تاثر کے خلاف وارننگ دی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں وہ دوبارہ وائرس کی زد میں نہیں آسکتے ۔ڈبلیو ایچ ایو نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ اس بات کا سر دست کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وائرس سے صحتیاب ہونیوالے کے جسم میں موجود اینٹی باڈیز اسے دوبارہ انفیکشن کی زد میں آنے سے بچاسکتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک کسی تحقیق میں یہ جائزہ نہیں لیا گیا کہ سارس اور کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز کی موجودگی انسانوں میں اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والے انفیکشن سے استثنیٰ دیتی ہے ۔یہ وارننگ ایسے وقت میں دی گئی ہے جب متعدد ملکوں کی پریشان حال حکومتیں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو تصدیق شدہ دستاویزات دینا چاہتی ہیں کہ جس کے جسم میں وافر مقدار میں ایٹنی باڈیز موجود ہیں وہ وائرس سے قطعی طور پر محفوظ ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے وارننگ دی ہے کہ ایسی کوئی سائنسی تحقیق سامنے نہیں آئی جس کی بنیاد پر کہا جائے کہ جسم میں وافر مقدار میں اینٹی باڈیز کی موجودگی پر شہریوں کو ‘تمام رسک سے محفوظ’ قرار دے دیا جا سکتا ہے ۔صحت کے عالمی ادارے کے مطابق ایسی تمام مصدقہ دستاویزات کورونا کے لوکل ٹرانسمیشن کے اندیشے کو دگنا کردیں گی۔ مزید یہ کہ ابھی زیر استعمال سیرولوجیکل ٹیسٹ کی درستی اور اعتبار کے بارے میں مزید توثیق کی ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا