جموں وکشمیر میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ’محکمہ جل شکتی‘ بن گیا

0
0

نام تبدیل کرنے کا کھیل ،صاف پانی کی فراہمی اور معیار کو ٹھیک نہیں کرسکتا:عمرعبداللہ
یواین آئی

جموں؍؍جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کا نام باقاعدہ طور پر ‘محکمہ جل شکتی’ رکھا ہے اور اس سلسلے میں ایک باضابطہ حکمنامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں سال رواں کے ماہ فروری میں ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و اری گیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کا نام ‘محکمہ جل شکتی’ رکھنے کو منظوری کی دی جارہی ہے۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے حکومت کی اس فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے اس کو تضیع اوقات سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘محکمہ جل شکتی، یہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور معیار کو ٹھیک نہیں کرسکتا لیکن نام تبدیل کرنے کا کھیل کھیل کر ہر کسی کا وقت ضائع کیا جاسکتا ہے، میں انتظامیہ کی طرف سے ایسے دوربین فیصلے لینے پر خوش ہوں اس سے لوگوں کی زندگیوں میں کافی حد تک سدھار آئے گا’۔ایک ٹویٹرصارف نے مزاحیہ اندازمیں کہاکہ جوکوئی اس محکمہ کاسربراہ ہوگاوہ’شکتی مان‘کہلائے گا!

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا