ڈی اے میں کٹوتی کے خلاف سابق فوجی افسر سپریم کورٹ پہنچا

0
0

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی ملازمین اور ریٹائرڈ اہلکاروں کے مہنگائی بھتے کاٹے جانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔
مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہندوستانی فوج کے ایک ریٹائرڈ افسر نے ہفتہ کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
سابق فوجی افسر میجر اونکار سنگھ گولیریا کی جانب سے دائر درخواست میں مرکز کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر روک لگانے کی بات کہی گئی ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات ٹھیک نہیں ہیں، ایسے میں اس صنعتی گھرانوں کو کوئی مالی مدد نہ دینے کے لئے ہدایت دی جانی چاہئے۔
غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے اپنے ایک کروڑ سے زائد ملازمین اور پنشن یافتگان کو دیئے جانے والے مہنگائی بھتے کو 30 جون 2021 تک موجودہ سطح پر ہی روک دیا ہے۔ ریاستی حکومتیں بھی مرکز کے اس فیصلے کو اپنا سکتی ہیں۔
مرکز اور ریاست دونوں کے اس فیصلے پر عمل سے مجموعی طور پر 1.20 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوگی اور اس سے انہیں کورونا وائرس وبا کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا