تحصیل بانہال کے علاقہ وگن میں پل ٹوٹنے سے تقریباً سو کنبوں کا رابطہ منقطع

0
0

بی ڈی او بانہال نے بیس لاکھ روپے کی لاگت سے پل تعمیر کرنے کی یقین دہانی کروائی
سجاد کھانڈے

کھڑی ؍؍تحصیل بانہال کے علاقہ وگن میں چند روز پہلے بارشوں کی وجہ سے علاقہ کا رابطہ پل ٹوٹ کے نالے میں بہہ گیا۔ پْل کی حالت چونکہ انتہائی خراب  ہوچکی تھی اور پْل  پوری طرح  سے بوسیدہ ہو چکا تھا، لیکن اس کے باوجود مجبوری کی وجہ سے یہاں کے لوگ اْسی پْل کو استعمال کر رہے تھے۔اور اب پْل کے ٹوٹنے سے یہاں کے لوگ اور بھی  زیادہ مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ  علاقہ کا رابطہ پوری طرح سے منقطع ہو چکا ہے۔اب لوگوں نے یہاں پر اپنی مدد آپ کرتے ہوئے لکڑی کے دو کھمبوں کو جوڑ کر ایک عارضی پْل بنایا ہے جو کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ پْل کے اردگرد راستے کا کوئی  بھی نام و نشان  نظر نہیں آرہا ہے۔اور اب نیا پْل تعمیر ہونے تک یہاں کے لوگوں کو  روز اسی موت کے منہ سے گزرنا پڑے گا۔فلحال  لوگوں نے اس وقت راحت کی سانس لی جب بی ڈی آو بانہال بشیر الحسن  نے موقعے پر پہنچ کر لوگوں  سے کہا کہ ہم بہت ہی  جلد  یہاں پر بیس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک  نیا پْل تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔اس موقعہ پر لوگوں نے بی ڈی آو بانہال کا  شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد اس پْل  پے کام شروع ہوگا۔لوگوں نے کہا کہ اگر اس پْل کو جلدی تعمیر نہیں کیا گیا تو آنے والے وقت میں ہمیں یہاں ضرور کوئی بڑا حادثہ دیکھنے کو ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا