اسٹنڈرڈ پی پی ای کا مطالبہ کرنے والے فرنٹ لائین ڈاکٹر کو برخاست کیا گیا

0
0

برخاست کئے گئے ڈاکٹر کو دوبارہ بحال کیا جائے:ڈاکٹر ایسو سی ایشن جموں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍اسٹنڈرڈ پی پی ای کا مطالبہ کرنے والے فرنٹ لائین ڈاکٹر کو برخاست کرنے کے فیصلے پر ڈاکٹر ایسو سی ایشن جموں کے صدر ڈاکٹر بلوندر سنگھ نے سخت الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے چلتے حکومت سبکدوش ڈاکٹروں کو بھرتی کر نے کے ساتھ ساتھ ویٹرنیری پروفیشنلز کی خدمات بھی حاصل کر رہی ہے تاکہ عالمی وبائی مرض کرونا وائرس پر قابو پایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سمجھ سے بالا تر ہے کہ پرنسپل موصوف نے کس طرح ایک نوجوان ذہین ڈاکٹر جو اپنی خدمات انجام دینے کیلئے تیارہے کو معطل کیا ہے ۔وہیں ڈی اے جے کے جنرل سیکریٹری ڈاکتر منجیت سنگھ نے کہا کہ اگر کشمیر میں کووڈ19کے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ہمیں مزید ڈاکٹروں کی ضرورت پڑے گی اور ڈاکٹروں کی برخاستگی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔وہیں ڈاکٹر بلوندر سنگھ نے مزید کہا کہ ایک مکتوب جس پر پچاس ڈاکٹروں نے دستخط کئے ہیں ڈائریکٹر اسکمس کو پیش کیا گیا ہے ۔واضح رہے اس مکتوب میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ برخاست کئے ڈاکٹر کے خلاف عائد الزامات غلط ہیںاور ان کوبے گناہ ثابت کرنے کیلئے اور کیا چاہئے ۔وہیں مذکورہ ڈاکٹر کے ساتھیوں نے بھی ان کے حق میں اپنے بیان دئے ہیں۔واضح رہے ایک فرنٹ لائین ورکر کا پی پی ای کا مطالبہ اس کے بنیادی حقوق میں شامل ہے اور ا ن کے تحفظ کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ڈی اے جے نے اس ضمن میں فائننشل کمشنر اتل ڈلو سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں خصوصی مداخلت کرکے مذکورہ ڈاکٹر کو بحال کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا