کورونا بحران: پہلی بار 30جج چیمبر میں پچاس سے زائد مقدمے نپٹائیں گے

0
0

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں چھ مارچ کے بعد پہلی بار جمعرات کو 33میں سے 30جج مختلف عرضیوں پر غور و خوض تو کریں گے لیکن یہ اتفاق ہی ہوگا کہ ان میں سے کسی کے لئے بھی ورچوول کورٹ یاکھلی عدالت میں سماعت نہیں ہوگی۔
کورونا وائرس کووڈ۔19کی وبا کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شروع ہوئی سماعت کے بعد آج پہلی بار 33میں سے 30جج مجموعی طورپر 12چیمبروں میں بیٹھ کر پچاس سے زیادہ نظرثانی عرضیوں اور کیوریٹیو پٹیشن کا نپٹارہ کریں گے جن میں کسی وکیل کو موجود ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کورونا وائرس کے بحران کے پیش نظر عدالت عظمی میں نہایت ضروری معاملات کی سماعت کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ کا سہارا لیا جارہا ہے جس میں جج، وکیل اور مرکزی حکومت کی طرف سے پیش جوڈیشیل افسر اپنی سرکاری رہائش گاہ یا نجی دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت میں حصہ لے رہے ہیں۔
سب سے زیادہ آٹھ آٹھ عرضیاں بالترتیب جج ادے امیش للت اور جج ایل ناگیشور راو کے چیمبروں میں درج فہرست کی گئی ہیں جبکہ چیف جسٹس شرد بوبڈے کے چیمبر میں چار معاملات درج فہرست ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا