اتحاد ،انسانیت اور بھائی چارے کی مثال

0
0

خواص کی ننھی پری کے علاج کے لئے لوگوں نے تیرہ لاکھ روپئے اکٹھے کئے
دلشاد احمد چوہدری

کوٹرنکہ ؍؍ ضلع راجوری کی تحصیل خواص کی سکونتی ننھی اتیشا ٹھاکر ولد چمیل سنگھ ٹھاکر کو ڈاکٹروں نے کینسر بتایا تو معصوم بچی کے والدین کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے کے لئے لاکھوں روپے کی رقم کی ضرورت تھی جوکہ معصوم بچی کے والدین کے بس کی بات نہیں تھی۔ لیکن لوگوں کی مدد سے اس وقت تک 13 لاکھ روپیے جمع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواص کی عطیشا ٹھاکر کا والد چمیل سنگھ پی ایچ ای ڈیلی ویجر ملازم ہے۔ اس ننھی پری کو ڈاکٹروں نے کینسر بتاکر چندی گڑھ لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن اس بیماری کے علاج کے لئے خرچہ نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کے والد نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ میں غریب ہوں کئی ماہ سے مجھے تنخواہ بھی نہیں ملی ہے لہذا میری مدد کی جائے تاکہ میں معصوم بچی  کا علاج کرواسکوں "سب ڈسٹرکٹ کوٹرنکہ” واٹساپ گروپ میں اور دیگر سوشل میڈیا پر جب معصوم کی مدد کی گہار لگی  تو ہر کسی نے اس کنبہ کی مدد کی اور 13لاکھ روپے جمع ہوئے والدین سے علاج کے لئے رقم دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا