دیہی اقتصادیات کیلئے ایم جی نریگا کے کام شروع کئے جائیں

0
0

بصیر خان کی جموں وکشمیرکے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایم جی نریگا کے تحت کام شروع کرنے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو مالی ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج یہاں ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں ڈویژنل کمشنر پی کے پولے ، سیکرٹری دیہی ترقی اور جموں کشمیر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ مشیر موصوف نے ایم جی نریگا کے سبھی کام موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط کے تحت شروع کرنے پر زور دیا ۔ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ متعلقہ چیف میڈیکل افسروں کو مزدوروں کا طبی معائینہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کام کرنے والے مزدور صحت مند ہیں اور کووڈ میں مبتلاء نہیں ہیں ۔ دیہی ترقی محکمہ کے ناظمین کو ہدایت دی گئی کہ وہ ایم جی نریگا کے سبھی کاموں کی ذاتی طور نگرانی کریں اور 15 دنوں کے اندر سیکرٹری کو رپورٹ پیش کریں ۔ مشیر موصوف نے میٹنگ میں بتایا کہ پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کے تعلق سے انہوں نے حال ہی میں مرکزی وزیر کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس کے بعد جموں کشمیر کے اقتصادی طور کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے 75 ہزار گھروں کی تعمیر کو منظوری دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے منظور شدہ 90 ہزار گھروں کے علاوہ ہے ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ رپورٹ پیش کرنے میں تاخیر کرنے والے ملازموں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا