ایران سے لاکر جودھ پور میں قرنطینہ عرصہ مکمل

0
0

255 لداخی زائرین کا دوسرا قافلہ کرگل پہنچا
یواین آئی

کرگل؍؍ایران سے لاکر جودھپور میں قرنطینہ عرصہ مکمل کرنے کے بعد 2 سو 55 زائرین پر مشتمل دوسرا قافلہ بدھ کے روز ایک خصوصی انڈین ائر فورس پرواز کے ذریعے کرگل پہنچ گیا۔ اس طرح دو دنوں میں اب تک ایران سے لداخ لوٹنے والے زائرین و طلبا کی تعداد 2 سو 82 ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے لوٹنے والے زائرین و طلبا کو احتیاطی طور پر 14 دنوں تک دوبارہ قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔بتادیں کہ منگل کو راجستھان اور اترپردیش سے انڈین ائر فورس کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے قریب 250 زائرین و طلبا وادی اور لداخ میں اپنے گھروں کو پہنچے تھے۔لداخ کے صوبائی کمشنر سواگت بسوال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘یونین ٹریٹری انتظامیہ کو جودھپور میں قرنطینہ عرصہ مکمل کرنے کے بعد ایران سے لوٹنے والے 255 زائرین پر مشتمل دوسرے قافلے کی آمد کا اعلان کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے’۔انہوں نے کہا کہ ا?ج صبح جودھپور سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے گھر پہنچنے والے زائرین میں 2  سو 8 کا تعلق کرگل سے جبکہ 17 کا تعلق لیہہ سے ہے۔منگل کو اترپردیش میں قرنطینہ عرصہ مکمل کرنے کے بعد 57 زائرین پر مشتمل پہلا قافلہ لداخ پہنچ گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری میں فی الوقت کورونا وائرس کے صرف چار کیسز ایکٹو ہیں جن میں سے تین لیہہ اورایک کرگل سے تعلق رکھتا ہے جبکہ 14 متاثرین روبہ صحت ہوکر ہسپتالوں سے رخصت ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا