’اسلام میں الکحل مکمل طورپر حرام‘

0
0
یواین سکریٹری جنرل دنیا کے مسلمانوں کیلئے جاری ہدایات واپس لیں:پروفیسر بھیم سنگھ
یواین آئی
نئی دہلی؍؍ ورلڈ پیس کونسل کے ایکزیکیو ٹیو چیرمین، جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مسٹر انٹونیو گوئترس سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے جاری رہنما ہدایات کو جلد واپس لینے کی درخواست کی۔ 15اپریل 2020کو جاری اپنی رہنما ہدایات میں انہوں نے مسلمانوں میں صحت مند حفظان صحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے کہا تھا کہ وہ مسجد میں عباد ت کے لئے وضو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے ہاتھ صابن، پانی اور 70فیصد الکحل والے سینٹی ٹائزر سے دھوئیں۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پر زور دیا کہ ان کا یہ مشورہ مذہب اسلام کے ماننے والوں کے لئے قابل قبول نہیں کیونکہ اسلام میں الکحل کو مکمل طورپر حرام قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا کسی بھی مذہب توہین کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مسٹر گوئٹترس کو مشورہ دیا کہ وہ مسلمانوں کو کوئی دیگر سائنٹفک مشورہ دیں۔انہوں نے کہاکہ تقریباًً 56ممالک اقوام متحدہ کے رکن ہیں اور ان کی سالمیت اور مذہب کا احترام کیا جانا چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا