جے کے ایس ایس بی نے پی ایم پیکیج کے تحت

0
0
 199 جونیئر اسسٹنٹوںاور 46لیبارٹری اسسٹنٹوں کے فہرستوں کی منظوری دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ نے نان گزیٹیڈ اَسامیوں کی تقرریوں کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے آج بورڈ کی 168ویں میٹنگ کے دوران پی ایم پیکیج کے تحت 199 جونیئر اسسٹنٹ اَسامیوں اور صحت محکمہ میں 46 لیبارٹری اسسٹنٹ اسامیوں کو منظوری دی۔20؍ اپریل2020ء سرکاری دفاتر کھولنے کے یوٹی اِنتظامیہ کے فیصلے کے فوراً بعد آج بورڈ نے اِن 245 اَسامیوں کی فہرستوں کی منظوری دی۔بورڈ کی یہ میٹنگ چیئرمین جے کے ایس ایس بی خالد جہانگیر کے علاوہ اس کے اَرکان اور کئی دیگر اَفسروں نے بھی شرکت کی۔پی ایم پیکیج کے تحت کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے جونیئر اسسٹنٹ کی یہ اَسامیاں سال 2017ء میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ نے ریفر کی تھیں۔اسی طرح سال 2015ء میں صحت و طبی تعلیم محکمہ نے لیبارٹری اسسٹنٹ کی یہ اَسامیاں ریفر کی تھیںاور قوانین کے مطابق اِن اَسامیوں کو پُر کیا گیا۔واضح رہے کہ بورڈ نے اِس برس فروری مہینے سے اَب تک مختلف زُمروں کی 1800 اَسامیوں کی فہرستیں جاری کیں جن میں 1100اَسامیاں صحت و طبی تعلیم محکمہ اور 157 نائب تحصیلدار اَسامیاں شامل ہیں۔بورڈ نے 164ویں میٹنگ کے دوران اُمید واروں سے جونیئر اسسٹنٹ اَسامیوں سے ترجیحات طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پی ایم پیکیج کے تحت کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے زیادہ سے زیادہ اَسامیاں پُر کی جاسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا