ہندوستان مسلمانوں کیلئے جنت ہے : نقوی

0
0

نئی دہلی، 21 اپریل (یواین آئی) مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ سیکولر ازم اور ہم آہنگی ہندوستان اور ہندوستانیوں کے لئے ‘سیاسی فیشن’ نہیں بلکہ ’پرفیکٹ پیشن‘ ( جنون وجذبہ) ہے اور اسی باہمی اقداراورپختہ عزائم نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو کثرت میں وحدت کے فارمولہ میں باندھ رکھا ہے۔
مسٹر نقوی نے منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا’’اقلیتوں سمیت ملک کے تمام شہریوں کے آئینی، سماجی اور مذہبی حقوق ہندوستان کی آئینی اور اخلاقی ضمانت ہے۔کسی بھی حالت میں ہماری کثرت میں وحدت کی طاقت کمزور نہیں ہو سکتی۔ ہمیں ہوشیار اور متحد ہو کر ایسی قوتوں کے پروپیگنڈے کو شکست دینا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ فیک نیوز اور اشتعال انگیز باتوں اور افواہ پھیلانے والی سازش سے ہم لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان میں تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے کام ہو رہا ہے۔ اس طرح کی سازش سے کورونا وائرس کے خلاف ملک کی اجتماعی جنگ کو کمزور نہیں ہونے دینا ہے۔ وزیراعظم کی قیادت میں پورا ملک متحد ہوکر مذہب،علاقائیت،ذات پات کی تنگ قیودوحدود سے اوپر اٹھ کرکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا