رمضان کیلئے اضافی انتظامات پر فوری توجہ دی جائے :سجاد کچلو

0
0

کہا محکمہ امور صارفین بچے  ہوئے لوگوں کو راشن کارڈ فراہم کرے
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد ہے۔  اس مبارک مہینے میں عوامی ضروریات میں اضافہ ہوا کرتا ہے۔ جنکا انتظام کرنا سرکار کی ذمہ دارای ہے   سرکار ان اہم نوعیت کی ضرورت کو جلد سے جلد پورا کرنے کی طرف فوری توجہ دے ۔انہوںنے کہا کہ جن علاقوں میں چاول آٹا تیل خاکی وغیرہ کی قلت ہے۔ وہاں یہ فوری مہیا کروائے جائیں۔ اور یقینی بنایا جائے کہ ماہ مبارک کے شروع ہو نے سے قبل صارفین کو اشیاء ملیں۔  کچلو نے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کو موجودہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر محکمہ امور صارفین کے ذریعے چینی بھی فراہم کی جائے انہوںنے محکمہ امور صارفین کشتواڑ کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ کشتواڑ میں کئی لوگوں کے راشن کارڈ بنے ہی نہیں جو مجبوراً بازار سے راشن خرید کر عیال کو پالتے ہیں  ۔ کچلو نے مطالبہ کیا محکمہ فوری کار ڈ بنانے کے عمل کو شروع کرے کچلو نے کشتواڑ کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے پر مباکباد دی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا