پٹھانکوٹ انتظامیہ نے لکھن پور میں ان افراد کو باضابطہ طور کٹھوعہ ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ میں درماندہ ہوئے کُل 1211 لوگوں کو آج پنجاب روڈ ویز کی گاڑیوں میں لکھن پور پہنچا کر اپنے اپنے گھر روانہ کیا گیا ، جنہوں نے پٹھانکوٹ کے مختلف کورنٹین سنٹروں میں 21 دن گذارے تھے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ اوم پرکاش بھگت نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد لوگ قرنطین کی 21 دنوں کی مدت کے بعد اپنے اضلاع کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔ڈی سی کٹھوعہ نے بتایا کہ پٹھانکوٹ انتظامیہ نے لکھن پور میں ان افراد کو باضابطہ طور کٹھوعہ ضلع انتظامیہ کے سپرد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو سینی ٹائیزیشن ٹنل میں سے گذارا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی اور نیم طبی عملے نے ان افراد کے جسموں کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا اور اُن کی ضروری طبی جانچ بھی کی گئی ۔ ضلع انتظامیہ نے ان لوگوں کو گھر بھیجنے کیلئے ایس آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کا انتظام کیا ہے ۔ انہوں کہا کہ یہ لوگ پنجاب کے پٹھانکوٹ اور سجان پور میں پچھلے کئی دنوں سے قرنطینہ کی مدت کاٹ رہے تھے اور قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب انکو اپنے اضلاع کی جانب روانہ کیا گیا ہے جس میں سری نگر سے تین سو پچاس افراد ہیں جبکہ 315 افراد کٹھوعہ ضلع سے ہیں۔ جنکو ایس آر ٹی سی گاڑیوں کے ذریعے اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے اور انہوں نے بتایا کہ جموں اور اْدہمپور کہ 163 لوگوں کو کٹھوعہ میں قرطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا جس میں 140 افراد اْدہمپور سے ہیں باقی 23 افراد جموں سے ہیں اور بتایا کہ 13 ایس آر ٹی سی گاڑیاں کشمیر اور 20ایس آر ٹی سی مسافری گاڑیاں لکھن پور سے جموں کے الگ الگ اضلاع کی جانب راونہ کی گئیں ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ ان میں سے 350 افراد کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے ۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی کٹھوعہ اتل گپتا، لکھن پور کنٹرول روم کے نوڈل افسر اروند کرمانی اور ضلع انتظامیہ کے دیگر کئی افسران موجود تھے ۔