*بدگمانی سے  بچانا اور اچھائی کے  لئے ترغیب دلانا  بھی بہترین نیکی ہے سید سیف الدین  اصدق 

0
0
    تحریک پیغام اسلام اپنے معاونین کے ساتھ روز اول سے خموشی کے ساتھ خدمت خلق میں مصروف ہے۔ جس میں علما، ایمہ، موذنین اور خادمین مسجد کی خبر گیری کے ساتھ سماج کے باعزت و باغیرت حضرات کا بھی تعاون کررہی ہے۔ ساتھ ہی نفرت کی آگ پر پانی ڈالنے کے مقصد سے غیرمسلموں میں راشن دینے کے ساتھ ساتھ پولیس محکمے کے افراد کو بھی چوک و چوراہوں پر پہنچ کر پانی، بسکٹ اور فروٹس وغیرہ تحفے میں پیش کررہی ہے۔  سید سیف الدین  صدق نے  مذکورہ بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ میں انسانی خدمت کے لیے گرہ بدر تعاون دینے والی اپنی معاون تنظیموں ,سمودھان بچاؤ سنگرش سمیتیاسلامک کیریر کونسلنگ اور #ہیلپ لائن کے ذمہ داران اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں  معلوم ہو کہ نے لوک  ڈاؤن کے نتیجے میں بیروزگار ہوئے افراد کے درمیان  بلا تفریق مذہب و ملت خشک راشن تقسیم کرکے ان کے  گھروں کے   بجھے ہوئے چولھے جلانے  کام کیا  ہے  اور اب  رمضان المبارک کے مقدس و متبرک مہینے میں غریب مجبور بے بر بے سہارا  بے روزگار  لوگوں کے درمیان رمضان کی ٹکٹ تقسیم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور آئندہ کل سے سے  تحریک پیغام اسلام ام ان کے  دروازے پر دستک دے کر انھیں رمضان کٹ کا تحفہ پیش کریں گے تاکہ کہ رمضان المبارک میں  افطار اور سحری کے لیے وہ  بے فکر ہو جائیں معلوم ہو کہ تحریک پیغام اسلام  پورے سال مختلف مواقع پر عام ضرورت مندوں  کی مدد کرنے کے ساتھ  اولڈ ایج ہوم پہنچ کر  بے سہارا بزرگوں تو کبھی  چائلڈ ہوم پہنچ کر معذور بچوں کو تحفے تحائف پیش کرکے ان کے درمیان خوشیاں بانٹتا ہے تو کبھی ہسپتال پہنچ کر غریب  مریضوں کے درمیان پھل  اور دیگر کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کرکے اسلام کے پیغام محبت کو عام کرنے کی کامیاب کوششیں کرتا ہے  بےشک اس  طرح کی کوششیں غیر مسلموں کے دلوں سے اسلام اور اسلام کے ماننے والوں کی طرف سے بدگمانیوں اور نفرتوں کے گہرے نقش کو دھونے اور ان کے دلوں سے غلط فہمیوں کو نکالنے کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تعریف ہے  ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ امام نے تحریک کے پیغام کی تحریک سے  جڑ کر بے بصر بےکس لوگوں کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ  کرب و ابتلا  کی اس گھڑی میں ان کی  داد رسی ہو سکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا