بلڈانہ ضلع سے ۵ کرونا متاثرین ہسپتال سے ڈسچارج 

0
0
ذوالقرنین احمد
بلڈانہ/چکھلی //بلڈانہ ضلع میں کرونا وائرس کے متاثرین جو بلڈانہ کے ضلع اسپتال میں قرنطینہ میں تھے جس میں سے  ۱۷ اپریل کو بلڈانہ کے مرحوم عمر دراز سر کے اہل خانہ کے تین متاثرین کی رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیے گیے تھے اسکے بعد ۱۷ کورونا متاثریں کی رپورٹ نگیٹیو پائی گئیں تھی۔ آج ۲۰ اپریل کو پھر سے ۵ کورونا وائرس متاثرین کو ضلع اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جو تقریباً ۱۵ روز سے قرنطینہ میں تھے، اس موقعہ پر ضلع بھر میں عوام و انتظامیہ نے چین کی سانس لی ہے۔ چکھلی میں بھی کورونا وائرس سے متاثر پہلے شخص الحاج فاروق علی پائے گئی تھے دہلی سے لوٹنے کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں داخل کیا گیا تھا اور انکی رپورٹ مثبت آئی تھی جبکہ وہ صحتیاب تھے۔ آج بلڈانہ ضلع اسپتال سے انہیں ضلع کلکٹر سومند چندرا اور میڈیکل اسٹاف کی موجودگی میں نگیٹیو رپورٹس دے کر ڈسچارج کیا گیا تالیا بجاکر خوشی کا اظہار کیا گیا، اسی طرح ضلع کلکٹر سومند چندرا نے بزرگ متاثر افراد سے اپیل کی کہ آپ عمر کے لحاظ باہر نہ نکلے، مزید میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بلڈانہ ضلع ریڈ زون میں ہے آرینج زون کیلے ۲۸ روز تک ایک بھی پارٹیوں مریض نہ ملنے پر ضلع کو آرینج زون میں داخل کیا جائے گا۔ اس وقت بلڈانہ ضلع اور  چکھلی شہر میں عوام میں خوشی محسوس کی گئی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا