نئی دہلی، 20 اپریل (یواین آئی) ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مرکز کی مودی حکومت پر كووڈ 19 سے مقابلے کے نام پر ہندوستانی اقلیتوں پرمظالم کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور انہیں نصیحت دی ہے کہ وہ پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کی فکر کرے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے تحت یہ الزام لگایا ہے۔ وہ كووڈ 19 سے نمٹنے پر توجہ دینے کے بجائے اپنے پڑوسیوں پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔
مسٹر شریواستو نے کہا کہ جہاں تک اقلیتوں کی بات ہے تو انہیں ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے ملک کی اقلیتوں کی فکرکرے جن کے ساتھ واقعی میں امتیازی سلوک ہوتا ہے