’سماج جب محفوظ رہے گا تبھی رام جی کی پوجاہوگی‘

0
0

لاک ڈاؤن کے بعد شروع ہوسکتا ہے رام مندر کی تعمیر کا کام

یواین آئی

اجودھیا؍؍اجودھیا میں رام جنم بھومی پر 30 اپریل کو مندر کی تعمیر کے کام کی بنیاد رکھنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے صدر اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نتیہ گوپال داس نے اتوار کو بتایا کہ ملک اور سماج کے محفوظ ہوتے ہی رام جنم بھومی پر عظیم رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے فورا بعد ہی مندر تعمیر کرنے کا کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سماج جب محفوظ رہے گا تبھی رام جی کی پوجاہوگی۔ بھکت تو تیار ہیں کہ کب یہ بحران پربھو رام ختم کریں اور ہم اپنی عقیدت پیش کرنے کے لئے اجودھیا پہنچیں۔ بھگوان شری رام ٹاٹ سے ہٹ کر اب اپنے مستقل مندر میں پہنچ گئے ہیں۔ اب رام للا کی پوجا رام نومی سے نئے مستقل مندر میں ہورہا ہے ۔’’اس بارے میں وشیو ہندو پریشد کے ترجمان شرد شرما نے یو این آئی کو بتایا کہ ‘‘شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے صدر اور منی رام داس چھاؤنی کے مہنت نتیہ گوپال داس مہاراج تو چاہتے ہیں کہ جلد ہی عظیم رام مندر کی تعمیر ہو لیکن کرونا جیسے بحران سے دوچار ملک کی عوام کے اس سے نجات پانے کے بعد ہی تعمیر ممکن ہوسکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا