چھ سالہ بچی ڈوبنے سے بچا لی گئی
محمد اشفاق
ڈوڈہ ؍؍ضلع ڈوڈہ کی تحصیل گندو میں ایک چھ سالہ بچی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔لازوال کو ملی اطلاعات کے مطابق ارم دختر شوکت علی ساکنہ اندالو کاہرہ، کہارا کے نزدیک دریا میں پھنس گئی تھی اور مدد کے لیے چلا رہی تھی۔ آخر کار کانسٹبل امتیاز احمد کی دیدہ دلیری کی وجہ سے بچا لی گئی۔ایس ڈی پی او گندو نواز کھانڈے کی رہنمائی میں ایک پولیس پارٹی جو کہ کہارا سے گندو کی طرف جا رہی تھی، کو دریا میں مدد کے لیے چلاتی ہوئی کمسن بچی ملی، ایس ڈی پی او اور ان کی ٹیم نے فوراً جائے وقوع کا رخ کیا اور لڑکی کو بچا لیا۔مقامی لوگوں نے پولیس کی فرض شناسی پر ایس ڈی پی او گندو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔