29برسوں میں گجربکروال طبقے کیلئے بہت کچھ بدل گیا

0
0

طبقہ کے 12آئی اے ایس؍آئی پی ایس ،120کے اے ایس ؍کے پی ایس افسران بنے:جاوید راہی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ایس ٹی درجہ کے انتیس برس مکمل ہونے پر ٹرائبل ریسرچ اینڈ کلچرل فائونڈیشن کے بانی اور معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ انتیس برسوںمیں ایس ٹی درجہ کے تحت جموں و کشمیر کے گجروںمیں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں کئی اور اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔وہیں قبائل سے اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر راہی نے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی میں مرکز کی جانب سے کئی نئے قوانین ،اسکیمیں اور پروگرام لاگو کئے گئے ہیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طبقہ کو سب سے پہلے خواندہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کا مستقبل تعلیم ہی بدل سکتی ہے اور تعلیم ہی انہیں ناانصافیوں اور نظر اندازیوں سے بچا سکتی ہے۔موصوف نے کہا کہ اس مقابلہ کے دور میں گجر طبقہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کے چلینجوں کا سامنا کر رہا ہے ،اسلئے طبقہ کے نوجوانوں کو معیاری اوراعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہئے ،جو ایس ٹی درجہ کی اہم افادیت ہو سکتی ہے ۔ڈاکٹر راہی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر دس گجروں میں سے ساتھ نا خواندہ ہیںجبکہ خواتین میں یہ اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں کیونکہ 82.2فیصد خواتین غیر خواندہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ قبائلی درجہ کی وجہ سے نوجوانوں نے کئی میدانوں میں ترقی بھی کی ہے اور گزشتہ انتیس برسوں میں طبقہ سے بارہ آئی اے ایس؍آئی پی ایس ،120کے اے ایس ؍کے پی ایس افسران سامنے آئے ہیںجبکہ طبقہ کے مزید ترقی دینے کیلئے کئی اہم اقدام کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا