نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ’کووِڈ-19‘ کے پیش نظر پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے سبب پیدا شدہ بحران اور بدلے حالات میں خصوصی طور پر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے بزنس ماڈل اور کام کے کلچر کو اختیار کریں۔
مسٹر مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈن پر اپنی ایک تحریر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ان بدلے حالات میں کس طرح سے کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے انگریزی حروف تہجی کے پانچ حروف اے، ای، آئی، او اور یو سے بنے پانچ الفاظ اڈیپیٹیبلیٹی یعنی یعنی موافقت، ایفیشینسی یعینی صلاحیت، انکلوزیوِٹی یعنی شمولیت، اپورچُنیٹی یعنی موقع اور یونیورسلزم یعنی عالمگیریت کے ذریعے کام کے نئے کلچر اور بزنس ماڈل کو اختیار کرنے کی بات کہی ہے۔