نئی دہلی،19 اپریل( یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں كووڈ -19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اتوارکو لیڈی ہارڈنگ اسپتال کے دو ڈاکٹر اورچھ نرس کورونا وائرس کی جانچ میں پا زیٹو آنے سے کھلبلی مچ گئی۔
اسپتال ذرائع نے آج بتایا کہ ان آٹھوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے اورجو لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
دہلی کے جهانگيرپوری علاقے سے بھی ہفتہ کو ایک ہی خاندان کے 31 افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ملک بھر میں دہلی کورونا وائرس کے معاملہ میں دوسرے مقام پر ہے اور یہاں 1893 متاثرین ہیں جبکہ اور43 افراد کی موت ہو چکی ہے۔