یواین آئی
نئی دہلی؍؍حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے صنعتی اور تجارتی شعبے ہونے والے عالمی اتھل پتھل کے درمیان ہندوستانی کمپنیوں کے ادغام اور تحویل لئے جانے کو روکنے کے لئے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی پالیسی میں تبدیلی کی ہے ۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں اس ضمن کی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوستان کی زمین سرحد سے ملحق ممالک کے شہریوں یا ان ممالک میں قائم کمپنیوں یا ان ممالک کے شہریوں کی ملکیت والی کمپنیوں کو ہندوستان میں کسی بھی علاقے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے حکومت کی اجازت لینی ہو گی۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان ممالک سے آنے والی ایف ڈی آئی کی وجہ سے ہندوستانی کمپنیوں کی منتقلی یا ملکیت میں ہونے والے تبدیلی کے لیے بھی حکومت کی منظوری لازمی گے ۔حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی شہری، پاکستانی کمپنی یا پاکستان کے شہری کی ملکیت والی کمپنی کو بھی ہندوستان میں کسی بھی شعبیمیں سرمایہ کاری کے لئے حکومت کی اجازت ضروری ہوگی۔ ہندوستان میں دفاعی، جوہری توانائی، خلائی اور دیگر درج فہرست شعبوں میں ایف ڈی آئی ممنوع ہیں۔دریں اثناء کانگریس نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ہندوستانیکمپنیوں کی حفاظت ہو سکے گی۔