بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 18 اپریل ( یواین آئی ) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سےمجموعی 2236118 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 153458 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 567635 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 14378 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 480 افراد ہلا ک ہوئے ہیں ، اب تک 1992 افراد صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں ۔
سي ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔ یہاں پر اب تک 701475 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 37054 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 58545 افراد صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔
امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 22745 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اب تک 172434 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔