کووِڈ۔19سے متعلق صورتحال کا اِنتظام کامیابی کے ساتھ عملانے کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک
جموں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج ریل ٹائم انٹگریٹیڈ کووِڈ ۔19منیجمنٹ نظام کے لئے سری نگر کووِڈ۔19 کال سینٹر ( ایمرجنسی ریسپانس اینڈ منیجمنٹ سینٹر) اور ویب اینڈ موبائیل ایپلیکشنز کا ای اِفتتاح کیا۔ چی سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈولو ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ، منصوبہ بندی ترقی ، نگرانی اور اطلاعات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، ڈپٹی کمشنر سری نگر شاہد اقبال چودھری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نے میٹنگ میں شرکت کی۔کال سینٹر اور ریل ٹائم انٹگریٹیڈ منیجمنٹ نظام ضلع سری نگر کے انتظامیہ کووڈ۔19 سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قائم کیا ہے ۔ریل ٹائم منیجمنٹ سسٹم میں کورنٹین منیجمنٹ نظام ، جے کے کووڈسمپٹم ٹریکر موبائیل ایپ ، جیو فنسنگ / کورنٹین اشخاص کی نشاندہی کرنے کا ایپ اور گھر گھر طبی سروے انجام دینے کے معاملات شامل ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کال سینٹر ایگزیکٹیو ز کے ساتھ بات چیت کی اور سینٹر کی طرف فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقین سے کہا کہ وہ ان ایپس اور کووِڈ۔19کی وجہ سے پید اشدہ صورتحال کو سنبھالنے کے سلسلے میں تمام پہلوﺅں کی عمل آوری یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اِس نئے طریقے کار سے لوگوں کو مستفید کرنے کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا۔کال سینٹر اور موبائیل ایپلیکشنز جن کا آج آغاز کیا گیا کی بدولت لوگوں کو درپیش مشکلات دُور کر نے اور اُن کی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کا ایک حصہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے اس موقعہ پر کہا کہ ریل ٹائم انٹگریٹیڈ کووِڈ۔19منیجمنٹ نظام کورنٹین اور آئیسولیشن مراکز کی نگرانی یقینی بنانے کے لئے عمل میںلایا گیا ہے ۔یہ نگرانی ضلع کنٹرول روم سے عمل میں لائی جائے گی جہاں متعلقہ افسران فوری طور فیصلہ جات لے سکیں۔اس اپیلیکشن کے ذریعے کورنٹین میں رکھے گئے افراد کے بارے میں معلومات و دیگر سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرے گاجن میں ان افراد کے سفری منظرنامے ، ان کے دیگر افراد کے ساتھ رابطے ، طبی نگہداشت ، تشخیصی عمل ، صحت و صفائی ، کورنٹین مدت کی تکمیل اور ہوم کورنٹین مدت اور منتقلی کے معاملات پر نظر گزر رکھی جاسکتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل نصب کی گئی ہیلپ لائنز کی جگہ یہ نظام تمام دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ تمام شکایات کا ازالہ کرنے اور ضلع میں لوگوں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے بھی یہ مرکز اپنی خدمات فراہم کرے گا۔ اس مقصد کے لئے سیل نمبر 6006333308 کی سہولیت بھی فراہم کی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جے کے کووِڈسمپٹم ٹریکر موبائیل ایپ کووِڈ۔19وَبا سے نمٹنے والے طبی ماہرین کی طرف سے تشکیل دئیے گئے سوالنامے کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ موبائیل ایپ طبی ٹیموں کو درپیش اضافی ذمہ داریوں میں کمی لائے گا اور اس طرح سے طبی ماہرین کووِڈ۔ 19میں مبتلا افراد کے ساتھ زیادہ توجہ دینے میں کامیاب رہیں گے۔جی او فنسنگ/ جی پی ایس ٹریکنگ کی بدولت متاثرہ افراد جو کورنٹین میں رکھے گئے ہوں کی نشاندہی کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا ۔اس کے علاوہ یہ ایپ کورنٹین / آئیسولیشن مدت کے دوران رکھے گئے اَفراد کی سرگرمیوں پر بھی نگرانی رکھے گا تاکہ سماج میں اِس وَبا کو پھیلنے میں مو¿ثر طریقے پر نمٹا جاسکے۔