کورونا؛ راجناتھ نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کی شراکت کاجائزہ لیا

0
0

نئی دہلی، 17اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کورونا وبا کے خلاف جاری ملک گیر مہم میں آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) کی شراکت اور شہری انتظامیہ کو دی جارہی مدد کا جمعہ کو یہاں ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔
حکام نے وزیر دفاع کو مسلح افواج کے ملازمین کو کورونا سے متعلق جاری صلاح اور کورینٹائن سہولیات، اسپتالوں کے انتظام اور ہیلتھ سروسز سے متعلق شہری انتظامیہ کے حکام کو فراہم کی جانے والی مدد سے متعلق مختلف اقدامات کی معلومات دی۔
آرمڈ فورسز میڈیکل سروسزکی طرف سے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت کی درخواست پر، شہریوں کے لئے کورینٹائن سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں جو ابھی چھ اسٹیشنوں پردستیاب ہیں۔ ان میں اٹلی، ایران، چین، ملائشیا اور جاپان سے لائے گئے لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ دیگر اسٹیشنوں پر بھی ایسی سہولت تیار رکھی گی ہے۔یکم فروری سے اب تک ان مراکز میں 1738لوگوں کو رکھا گیا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی مدد سے اے ایف ایم ایس کے مختلف اسپتالوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کے لئے پہلے سے ہی چھ لیبارٹریاں قائم کی جاچکی ہیں اور ان میں جانچ کا کام مسلسل ہورہا ہے۔ فیس ماسک، سینی ٹائزر، پرسنل پروٹیکٹیو اکویپمنٹ (پی پی آئی) اور وینٹی لیٹروں جیسے ضروری طبی آلات کی خرید کاکام تیز رفتار سے جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا