کورونا کی جنگ میں راہل نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے کام کی ستائش کی

0
0

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے خلاف لڑائی میں کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان ریاستوں نے ،جہاں چاہ، وہاں راہ، والی کہاوت کو صحیح ثابت کردیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کیا ’’کانگریس کی حکومت والے راجستھان، پنجاب، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری کورونا وائرس کا ڈٹ کا سامنا کررہے ہیں۔ نئے اسپیشل اسپتال تیار کئے جارہے ہیں، جیسے چھتیس گڑھ میں یہ 200 بیڈ کا خصوصی کورونا اسپتال جو محض 20 دنوں میں علاج کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ جہاں چاہ، وہاں راہ کی کہاوت کو درست ثابت کرت اہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبار میں فوٹو کے ساتھ شائع چھتیس گڑھ کی ایک خبر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ ’کورونا کے لئے مانا میں 20 دن میں بنا 200 بستروں کو اسپتال، آئی سی یو میں 12 وینٹی لیٹر بھی‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا