کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے: شاہ

0
0

نئی دہلی، 17 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ نے جمعہ کے روز کہا کہ مودی حکومت کورونا وبا کے خلاف جنگ میں کسی طرح کی کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے منصوبے میں مصروف ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے کی گئی ان کوششوں سے وزیراعظم نریندر مودی کی نظریہ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔
سلسلے وار ٹوئٹ مین انہوں نے کہا ’’کورونا کے خلاف جنگ میں مودی حکومت کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے۔ لوگوں کی زندگی میں کم سے کم روکاوٹ کو یقینی بناتے ہوئے وہ آنے والے دنوں میں مضبوط ہندوستان کے لئے منصوبے بنارہی ہے۔ معیشت کومضبوط بنانے کےلئے ریزرو بینک کی جانب سے اٹھائے گئے قدم سے وزیراعظم کے نظریہ کو تقویت حاصل ہوتی ہے‘‘۔
دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ’’نابارڈ کے لئے 25000 کروڑ روپے کے التزام سے کسانوں کو مدد ملے گی، سڈبی کو 15000 کروڑ روپے کے التزام سے ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ کو مالی استحکام حاصل ہوگا اور میک ان انڈیا کو مضبوط ملے گی۔ این ایچ بی کو 1000 کروڑ روپے کی مدد اور بینکوں کے لئے لچیلے اقدامات سے بھی مدد ملے گی‘‘۔
واضح رہے کہ ریزرو بینک نے جمعہ کو ریورس ریپو کی شرح میں کمی کرتے ہوئے معیشت میں تیزی لانے کے لئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا