امریکہ میں کورونا وائرس سے 32186 افراد ہلاک

0
0

واشنگٹن، 17 اپریل (اسپوتنك) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے قہر سے امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4000 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 32186 ہو گئی ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جمعرات تک ملک میں اس وبا سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 32186 پہنچ گئی هے ، وہیں كووڈ -19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 658،263 تک پہنچ گئی ہے ۔عالمی ادارۂ صحت 11 مارچ کو كووڈ -19 کو وبا قرار دے چکا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے 2،101،073 افراد متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140،835 ہو گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا