کمشنر ایچ اینڈ ایم ای کی رہائش گاہ کے سامنے دیا دھرنا
ابراہیم خان/نریندرسنگھ
جموںعالمی وبائی مرض کرونا وائرس کے چلتے جہاں دنیا پریشان ہے وہیں جموں وکشمیر میں ایس آر او 24کے تحت کام کر رہے پیرا میڈکس اور اسٹاف نرسوں کو برطرف کیا گیا ہے جس کے چلتے ان ملازمین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اسی سلسلہ میں جموں و کشمیر این پی پی کے چیئر مین و سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے صحت اور طبی تعلیم کے فائننشل کمشنر کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیا ۔اسی سلسلہ میں موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین کی برطرفی کے احکامات کو واپس لیا جائے ۔موصوف نے مزید کہا کہ اس وقت جہاں دنیا عالمی وبائی مرض کے ساتھ لڑائی لڑ رہی ہے تو اس وقت جموں و کشمیر میں خدمات انجام دے رہے پیرا میڈکس اور اسٹاف نرسوں کو برطرف کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جو ایک نا انصافی ہے ۔اس موقع پر ہرش نے کہا کہ کرونا کے خلاف لڑائی میں شامل ڈاکٹروں اور نرسوں کو پی پی ای ، این 95ماسک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں اور پیرا میڈکس کی برطرفی کو واپس لیا جائے