جموں وکشمیر میں لاک ڈاؤن کے بیچ حکومت نے اسکولی بچوں کو خوشخبری سنادی، بھاری بھرکم بستوں سے ملی آزادی

0
0

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کے بیچ جب وادی کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جموں وکشمیر حکومت کے محکمہ تعلیم نے بالآخر چھوٹے اسکولی بچوں کو بستوں کے بھاری بھرکم بوجھ سے آزاد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے اسکولوں میں دوسری جماعت تک کے طلبا کو کسی قسم کا ہوم ورک نہ دینے کو یقینی بنائیں۔

بتادیں کہ اسکولوں خاص کر نجی اسکولوں میں چھوٹے بچوں کو درجنوں کتابیں دی جاتی ہیں جس سے ان کے بستے اس قدر بھاری بھرکم ہوتے ہیں کہ ان کو اٹھاتے ہوئے بچے مختلف قسم کی کمر کی تکلیفوں میں مبتلا ہوتے تھے جس کے چلتے کئی سماجی حلقوں کی طرف سے اس کے خلاف آوازیں بلند ہورہی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا