ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 12 ہزار سے متجاوز، 414 افراد ہلاک

0
0
نئی دہلی، 16 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 941 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 12 ہزار کے پارہوگئی اوراس دوران اس انفیکشن سے 37 مزید لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 414 تک ہوگئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 12380 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1489 لوگ مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید طور سے دوچار مہاراشٹرمیں اب تک 2916 افراد متاثر ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں نو افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 187 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن کے 229 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا