یواین آئی
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں بدھ کے روز ایک غیر مقامی مزدور کی لاش بر آمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق قاضی گنڈ کے میر بازار گاسی پورہ گاؤں میں مقامی لوگوں نے ایک غیر مقامی مزدور کی لاش ایک کرایے کے کمرے میں دیکھی اور اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ کو مطلع کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی حویل میں لے لیا۔انہوں نے متوفی کی شناخت للوا سادھو ولد کرشن لال سادھو ساکن بہار کے بطور کی۔ذرائع نے بتایا کہ متوفی ایک مزدور تھا اور اس کی موت دل کا دورہ پڑجانے سے واقع ہوئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔