لاک ڈائون 2.0:رہنما خطوط جاری، حکومت نے کئی شعبوں میں نرمی کا کیا اعلان

0
0
بیس اپریل کے بعد زرعی،آئی ٹی، پرنٹ والکٹرانک میڈیا،ای کامرس، ہوٹل، لاج، بینکنگ سرگرمیوں اور بین ریاستی ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ مرکزی وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع دیے جانے کے پیش نظر ثانی شدہ ہدایات جاری کیں ہیں جن کے تحت پورے ملک میں ریل اور ہوائی ٹریفک کے ساتھ ساتھ تمام طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ پر پہلے کی طرح ہی پابند یا ں عائد رہیں گی ۔ تاہم لوگوں کو در پیش مشکلات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ سرگرمیوں کو 20اپریل سے شروع کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ نظر ثانی شدہ ہدایات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ہاٹ سپاٹ قرار دئے گئے علاقوں میں لاگو نہیں ہوں گی ۔ وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک حکمنامہ جاری کر کے کہا ہے کہ کوروناوائرس کے سبب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت گزشتہ 14 اپریل تک نافذ شدہ تمام ہدایات کی مدت میں آئندہ تین مئی تک توسیع کی جارہی ہے ۔ ہدایات میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر ِ انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی وزارتوں اور محکموں سے ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کو کہا گیا ہے ۔ واضح ر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز قوم کے نام خطاب میں کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں تین مئی تک توسیع دینے کا اعلان کیا تھا ۔ لاک ڈاؤن کی پہلی مدت منگل کو ختم ہونی تھی ۔ وزارت نے ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ 20 اپریل سے شروع کی جانے والی اضافی چنندہ سرگرمیوں کے بارے میں فیصلہ متعلقہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظا م علاقے لیں گے ۔ اس کا فیصلہ دیگر ہدایات پر عمل درآمد کے جائز ہ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ انہیں شروع کرنے سے پہلے متعلقہ ریاستیں ہدایات کے مطابق تمام تیاری کریں گی ۔وزارت نے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ 20 اپریل سے شروع کی جانے والی اضافی چنندہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی ذمہ داری ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ہوگی۔ اس کا فیصلہ دیگر ہدایات پر عمل کی جانچ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انہیں شروع کرنے سے پہلے متعلقہ ریاست بھی رہنما ہدایت کے مطابق تمام ضروری تیاری کریں گے ۔حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نظر ثانی ہدایات ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف ہاٹ سپاٹ اعلان شدہ علاقوں میں لاگو نہیں ہوں گی۔ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء کو چھوڑ کر دیگر کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی اور دیگر سرگرمی کے لئے ان میں آمد و رفت پر مکمل طور روک رہے گی۔ ان علاقوں میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہدایات پوری طرح لاگو کئے جائیں گی۔لاک ڈاؤن ہدایات کے ساتھ عمل کی جانچ کی بنیاد پر بیس اپریل سے زراعت اور باغبانی سے متعلق تمام سرگرمیوں کو مکمل طور چھوٹ دی جائے گی۔ زراعت کاموں سے متعلق تمام کارکنوں کو کام پر جانے اور کام کرنے کی اجازت دے گا۔ساتھ ہی فصلوں کی خریداری سے متعلق کاری کی ایجنسیوں، منڈیوں، زرعی مشینری، پارٹز وغیرہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ کھاد، کیڑے مار ادویات اور بیج کی تقسیم کی بھی اجازت، فصل کٹائی مشینیں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے ماہی گیری سے متعلق سرگرمی چلانے ، چائے ، کافی اور ربر باغات سے متعلق سرگرمی 50 فیصد وکروں کے ساتھ کی جا سکے گی۔ جانور پالنے سے متعلق سرگرمیوں اور گوشالاو کے آپریشن کی بھی اجازت دے گا۔نظر ثانی ہدایات میں سماجی فاصلے متعلق قوانین پر عمل کرتے ہوئے منریگا کام، اشیاء اور دیگر اشیاء کی نقل و حمل کے لئے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی آپریشن کی اجازت ہوگی۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا، ڈی ٹی ایچ، کیبل خدمات، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق سروس، ڈیٹا اور کال سینٹر صرف سرکاری سرگرمیوں کے لئے بھی چلائے جا سکیں گے ۔ ساتھ ہی الیکٹریشین، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ریپیئر، پلبر، موٹر میکینک اور بڑھئی کی خدمت بھی جاری رہیں گی۔مرکزی حکومت، اس کے تحت آنے والے خود مختار ادارے اور ماتحت دفتر، مختلف وزارتوں کے دفتر کھلیں گے اور ان میں ڈپٹی سیکریٹری سے اوپر کے تمام افسران کی موجودگی لازمی ہوگی۔ ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقے اور مقامی اداروں کے دفتر بھی کھلے رہیں گے ۔ مرکزی وزارت صحت کی ہدایات کے تحت نشان زد افراد کے لئے کوارنٹائن کی مدت لازمی رہے گی۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 188 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 51 سے 60 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، سماجی فاصلے پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی ادارے ایک ساتھ 5سے زیادہ لوگ کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ شادی اور آخری رسوم جیسے ضلع مجسٹریٹ کے قوانین کے تحت کی ادا کی جائے گی۔ عوامی مقامات پر تھوکنے والے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شراب، گٹکا اور تمباکو کی فروخت پر مکمل روک رہے گی۔نظر ثانی ہدایات کے مطابق تمام کام کی جگہوں پر تھرمل اسکریننگ کے نظام اور شفٹ میں ایک گھنٹے کا وقفہ ضروری ہو گا۔ پینسٹھ سال سے زیادہ عمر اور ایسے شخص جن کے بچے پانچ سال سے کم عمر کے ہیں انہیں گھر سے کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے ۔ تمام ملازمین سرکاری اور نجی کو آروگیہ سیتو کا استعمال کرنا چاہئے ۔ کام کی جگہوں پر صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔حالیہ ہدایات میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ریلوے ، ہوائی، میٹرو اور دیگر عوامی ذرائع نقل و حمل بند رہیں گے ۔ تمام طرح کی تعلیم اور کوچنگ ادارے بھی پہلے کی طرح بند رہیں گے ۔ ٹیکسی، آٹو اور سائیکل رکشہ اور کیب سروس بھی بند رہیں گی۔ ساتھ ہی فلم حال، مال، شاپنگ کمپلکس، جم، اسپورٹس کمپلیکس، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، بار اور تھیٹر بھی پہلے کی طرح بند رہیں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا