نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) یونیسیف کی قیادت میں ملک کی سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں نے کورونا ’وبا‘ سے لڑنے کے لیے سماج کے تمام فرقوں میں باہمی یکجہتی اور ہم آہنگی قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستان میں یونیسیف کی نمائندہ ڈاکٹر یاسمین علی حق نے کہا،’ اس انسانی بحران کے وقت عقیدت ایک طاقتور سہارا بن کر ابھرتی ہے۔
فی الحال بھائی چارے اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔