پرائیویٹ لیب میں صرف غریبوں کا ٹیسٹ مفت ہوگا: سپریم

0
0

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منظور شدہ پرائیویٹ اسپتالوں اور لیبارٹریز میں بھی کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کا مفت ٹیسٹ کروائے جانے سے متعلق اپنے پچھلے حکم میں پیر کے روز ترمیم کردیا۔
اب پرائیویٹ لیب میں کورونا ٹیسٹ مفت نہیں ہوگا۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس رویندر بھٹ کی بینچ نے اپنے آٹھ اپریل کے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ پرائیویٹ اسپتالوں/لیبارٹریز میں محض غریبوں کا ٹیسٹ مفت ہوگا جس کی فیس مرکزی حکومت ادا کرے گی اور جو لوگ ٹیسٹ فیس کی ادائیگی کے اہل ہیں، ان کا ٹیسٹ مفت نہیں ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا