کشمیر میں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر پابندی جبکہ بعض ریاستوں میں شراب کی دکان کھلی ہیں: عمر عبداللہ

0
0

سری نگر، 13 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وادی میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ ملک کی بعض ریاستوں میں شراب دکانوں کو لازمی خدمات میں شامل کیا جارہا ہے۔

بتادیں کہ ملک کی بعض ریاستوں نے عوامی مطالبے کے پیش نظر شراب کی دکانوں کو لاک ڈاؤن کے دوران بھی کھلے رہنے کی اجازت دی ہے۔

عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘قومی لاک ڈاؤن جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا