ملک میں اناج کے کافی ذخائر؛ ایف سی آئی

0
0

یواین آئی

بنگلورو؍؍فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)کے منیجنگ ڈائرکٹرڈی وی پرساد نے اتوار کو کہا کہ ملک میں 301.73لاکھ ٹن چاول اور 236.46لاکھ ٹن گیہوں سمیت 538.19لاکھ ٹن اناج کے کافی ذخائر ہیں۔مسٹر پرساد نے کہا کہ ایف سی آئی لاک ڈاون کے اعلان کے بعد سے کرناٹک میں ٹرین کے ذریعہ تقریباًً 2.44لاکھ ٹن اناج لایا ہے جس سے ریاستی حکومت تقریباًً چار کروڑ لوگوں کو اناج کی سپلائی کرسکتی ہے ۔ اس مدت کے دوران ریاست کو مجموعی طورپر 2.76لاکھ ٹن چاول اور 0.43لاکھ ٹن گیہوں جاری کیا گیا ہے ۔مسٹر پرساد نے کہاکہ ضرورت مندویں کو پکا ہوا کھانہ دستیاب کرانے والے اداروں /غیرسرکاری تنظیموں کو اناج کی سپلائی کے لئے ایک نئی فائدہ مند اسکیم شروع کی گئی ہے جس کے تحت 21روپے فی کلوگرام کی رعایتی شرح پر گیہوں اور 22روپے فی کلوگرام کی شرح سے چاول دستیاب کرایا جائے گا۔اس درمیان آندھراپردیش کے گنٹور شہر میں اب تک کورونا وائرس کے 56معاملے سامنے کی وجہ سے مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے ۔ تمام اہم سڑکوں اور معاون سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل اسٹور کو چھوڑ کر، اتوار کو دودھ کی سپلائی سبزیوں اور میٹ کی فروخت سمیت کسی بھی سرگرمی کی اجازت نہیں تھی۔پولیس نے آج ایسٹر کے موقع پر لوگوں کو اجتماعی پرارتھنا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ حکام گنٹور میں بہت سختی سے لاک ڈاون پر عمل کرارہے ہیں کیونکہ ضلع کے 75میں سے 56معاملہ اسی شہر میں سامنے آئے ہیں۔افسر نے کہا کہ شہر کے کماری بازار میں ایک کنبہ کے دس اراکین میں کورونا پایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گنٹور کے دیہی علاقوں میں 19لوگ پازیٹیو پائے گئے ہیں۔اس درمیان ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 405ہوگئی ہے اور وبا نے ا ب تک چھ لوگوں کی جان لے لی ہے ۔ کرنول ضلع میں سب سے زیادہ 82، گنٹور ضلع میں 75اور نیلور ضلع میں 48معاملے سامنے آئے ہے ۔ پوری ریاست میں 134علاقوں کی ہاٹ اسپاٹ کے طورپر نشاندہی کی گئی ہے اور ان علاقوں میں لاک ڈاون کو زیادہ سختی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے ۔وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اتوار کو یہاں چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ریاست میں 16کروڑ ماسک تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا