پونچھ کے سرحدی علاقہ جات میں گولہ باری جاری
نا ظم علی خان
پونچھ ؍؍ سر حدی ضلع پونچھ کے شاہ پور ، کیر نی ، قصبہ، بالاکوٹ اور مینڈھر سیکٹرز میں دونو ں اٹیمی ممالک کے درمیان زور دار گولہ با ری کا تبا دلہ ہوا ، جس دوران پا کستانی گو لہ با ری کی زد میں آنے سے ایک دو افراد زخمی ہو گئی جبکہ کئی رہا ئشی مکانات کو جز وی طور پر نقصان پہنچا ، پو لیس زرائع کے مطابق مینڈھر سیکٹر کے لینجوٹ علا قہ میں ایک پا کستانی شیل عبدلمجید کے گھر کے پاس لگا جس کی زد میں آنے سے اس کی بیوی سلیمہ بی زخمی ہوگئی، انہو ں نے مز ید بتا یا کہ فا ئرنگ کے دوران 49راشٹریہ رائفل کی ٹیم فو ری طور پر موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمی عورت کو پو لیس اور طبی ٹیم کے ہمراہ بنیا دی علا وج و معالجہ کر نے کے بعد پی ایچ سی دھا گلو ن منتقل کیا ، جہا ں پر اس کو مز ید علا وج و معالجہ کر نے کے بعد سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیا جہا ں پر وہ زیر علا ج ہے۔ تا ہم بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ عورت کی حالت خطرے سے باہر ہے کیو نکہ پا کستانی شیل کے سپلینڈر اس کی ٹانگ کو لگے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم نے رات کو فو ج اور پو لیس ٹیم کے ہمراہ ریسکو کر کے زخمی خاتون کو فا ئرنگ سے نکال دیا تھا ۔ جبکہ ریسکو اپر یشن کے دوران فو ج نے بھی ہما را تعاو ن کیا ۔ جس کی وجہ سے ہم اس کو فائرنگ سے نکالنے میں کا میاب رہے ۔ مقامی لو گو ں کے مطابق فا ئرنگ کی زد میں آنے سے کئی رہا ئشی ڈھانچو ں کا بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مو یشیو ں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی خبر یں ملی ہیں ۔ واضع رہے کہ گز شتہ زور فا ئرنگ میں بھی کئی ر ہا ئشی ڈھا نچو ں کا نقصان پہنچا تھا ۔