نيويارک،12 اپریل ( یواین آئی) امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) نے بھیانک شکل اختیارکر لیا ہے اور اس سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کےسائنس اورانجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز کرکے 20506 پہنچ گئی ہے جبکہ 529740 افراد اس سے متاثر ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے نيويارک، نیوجرسی اورمشی گن ریاستوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔