سرینگر۔لیہہ قومی شاہراہ پانچ ماہ بعد ٹریفک کے لئے کھلی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍لداخ یونین ٹریٹری کو سری نگر کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ ہفتہ کے روز پانچ ماہ کے بعد ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھول دی گئی۔ تاہم عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کے پیش نظر اس شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو اگلے احکامات تک چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لداخ شاہراہ پر ہفتہ کے روز صرف اشیائے ضروریہ جیسے پیٹرول، ڈیزل، گیس وغیرہ سے لدی گاڑیوں کو ہی چلنے کی جازت تھی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر میں بھاری برف باری کی وجہ سے بند ہوئی تھی اور سیال کے دوران ہوئی بھاری برف باری کی وجہ سے شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام متاثر رہا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا اور اس کے بعد مرمتی اور شاہراہ کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو ابھی بھی شاہراہ کے کناروں پر کھڑے برف کی دیواروں کے درمیان سے گزرنا پڑرہا ہے۔محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شاہراہ پر مسافر بردار گاڑیوں کی نقل وحمل پر پابندی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے روز کافی تعداد میں اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا