آئی سی اے آر کے تین اداروں میں ہوگی كووڈ -19 نمونوں کی جانچ

0
0

نئی دہلی،11 اپریل (یواین آئی) ہندوستانی زرعی ریسرچ کونسل (آئی سی اے آر) کے ڈائرکٹر جنرل ترلوچن مهاپاترا نے انسٹی ٹیوٹ کے تین بہترین تحقیقی مراکز کو کورو نا وائرس (كووڈ -19) کے نمونوں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر مهاپاترا نے ہفتہ کو بتایا کہ’ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی انیمل ڈسیز‘بھوپال،’انڈین انیمل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ‘،عزت نگر اور’انڈین ہارس ریسرچ سینٹر‘، حصارمیں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔
ان اداروں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام اکیوپمنٹ تیار رکھے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا