لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر حکومت نے محکمہ دیہی ترقی و پنچائتی راج کے ذریعے ایم جی نریگا کے تحت غریب لوگوں کو رہایشی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 183 کروڑ روپے واگذار کئے ہیں ۔ یہ رقم 5 سے 6 دنوں کی مدت کے اندر مستحقین کے بنک اکاؤنٹوں میں براہ راست منتقل کیا گیا ۔ مستحقین کی تعداد 12 لاکھ تھی ۔ اس رقومات کو واگذار کرنے کی خصوصی وجہ 21 دنوں کی مدت کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورے جموں کشمیر میں ڈیلی ویجروں ، ورکروں و دیگر مستحقین کا کام کاج اور روز گار متاثر ہونا ہے ۔ محکمہ کی طرف سے یو ٹی کے تمام مزدوروں نے عمل میں لائی گئی کوششوں کو سراہا ۔ سیکرٹری دیہی ترقی ، پنچائتی راج شیتل نندا نے کہا کہ محکمہ نے بہت پہلے سے الیکٹرانک فنڈ منیجمنٹ سسٹم کو عملایا ہے جس کے نتیجے میں مستحقین کے بنک اکاؤنٹس میں اُن کی رقومات منتقل کی جاتی ہے ۔ اس عمل کی بدولت نظام میں تیزی و شفافیت لائی گئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں ایم جی نریگا کے تحت 15.50 لاکھ ورکر درج ہیں ۔